عیدِ میلاد النبی 1500 سالہ

Maslake Ala-Hazrat Zindabad!

1500 سالہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر علمائے اہل سنت، ائمہ مساجد اور حفاظِ کرام کے لیے ایک شاندار پیشکش!

مائے سُنی زیارت ٹور نے یہ عزم کیا ہے کہ آنے والی بارہویں شریف کے موقع پر پورے ہندوستان سے 1500 عاشقانِ رسول کو رعایتی قیمت پر حرمین شریفین کے سفر پر بھیجا جائے۔ اس میں ہمارا مقصد صرف عمرہ کروانا نہیں، بلکہ بارہویں شریف کے موقع پر خوش عقیدہ سنی مسلمانوں کو مدینہ شریف کی حاضری کا ایک نادر موقع فراہم کرنا ہے۔

لہٰذا ہمیں ایسے باوقار اور معتبر نمائندوں کی ضرورت ہے جو اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے رعایتی پیکیج سے صرف وہی حضرات فائدہ اُٹھائیں جو صحیح العقیدہ سنی ہوں اور امامِ اہلِ سنت، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے سچی عقیدت و محبت رکھتے ہوں۔ اس مقصد کیلئے ہم پورے ملک سے علمائے کرام، ائمہ مساجد اور حفاظِ کرام کی جماعت سے 150 نمائندوں کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں۔

منصوبہ یہ ہے کہ اِس پیکیج کی تشہیر، مائے سُنی زیارت ٹور کی جانب سے پورے ملک میں کی جائے گی اور عمرہ کے خواہشمند حضرات جس علاقے سے رابطہ کریں گے، اُنھیں وہاں موجود ہمارے معزز نمائندوں (یعنی آپ) کا رابطہ نمبر دے دیا جائے گا۔ آپ کی بنیادی ذمہ داری صرف اتنی ہوگی کہ آپ اس شخص کے عقیدے کی تصدیق فرمائیں کہ وہ واقعی صحیح العقیدہ سنی اور اعلیٰ حضرت کا سچا محب و غلام ہے یا نہیں؟ اس کے علاوہ اُس سے رقم کے لین دین کی ذمہ داری آپ کی نہیں ہوگی بلکہ وہ تمام کام ہم خود براہِ راست انجام دیں گے۔

اس طرح آپ جن لوگوں کے سُنی ہونے کی تصدیق کریں گے، اُن کا نام قبول کرتے ہوئے اُنھیں عمرہ کے پیکج میں 15000 روپے کی رعایت دی جائے گی اور ان شاء اللہ تعالیٰ ان کی بارہویں شریف مدینہ منورہ میں ہوگی۔ ایسے کم از کم 10 افراد کی تصدیق کرنے کے عوض، مائے سُنی زیارت ٹور کی جانب سے آپ کی خدمت میں، 15000 روپے پیش کیے جائیں گے اور یہ سلسلہ اگلی بارہویں شریف تک چلتا رہے گا۔
اگر آپ اِس منصوبے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو درج ذیل نمبر پر اپنا مکمل نام و پتہ، عمر، دینی تعلیم کی تفصیل، اپنی مسجد یا مدرسے کا فوٹو (جاندار کی تصویر کے بغیر) اور دیگر ضروری باتیں مختصراً صاف ستھرے انداز میں لکھ کر واٹس ایپ سے بھیج دیں اور کال ہر گز نہ کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ہم آپ کی درخواست دیکھنے کے بعد چند روز میں خود ہی آپ سے رابطہ کریں گے۔

788-76-786-12

نوٹ: واٹس ایپ سے درخواست بھیجنے کے بعد انتظار کریں اور بار بار میسج نہ کریں۔ اگر آپ نے انتظار کرنے کی بجائے کسی بھی نمبر پر ہمیں کال کیا تو ہم آپ کی درخواست قبول نہیں کریں گے۔

نوٹ: آپ ہمارا نمبر اپنے فون میں ضرور سیو Save کر لیں ورنہ ہمارا جواب آپ تک نہیں پہنچ سکے گا۔

 

Don`t copy text!