ایجنٹ کیلئے اصول و ضوابط

Maslake Ala-Hazrat Zindabad!

آپ کو ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ آپ کے ذریعے جو مسافر (زائر) ہمارے پاس آئیں گے اور رقم ادا کرکے عمرہ کیلئے جائیں گے، ان کے عوض آپ کو معاوضہ دیا جائے گا۔ رقم کے لین دین یا اور کسی معاملے میں ہم نے آپ کو اپنا وکیل نہیں بنایا ہے۔

کوئی شخص (زائر) رقم کہاں جمع کرے، یہ فیصلہ اُسی کو کرنا ہے۔ اگر وہ آپ کے پاس رقم جمع کرتا ہے اور وہ رقم ہم تک نہیں پہنچتی ہے تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں ہوں گے۔ ہم صرف اُسی رقم کے ذمہ دار ہوں گے جو ہم تک پہنچ جائے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص چاہے تو براہِ راست (ڈائریکٹ) ہمارے اکاؤنٹ میں رقم جمع کر سکتا ہے۔ اس صورت میں اس کی رقم کی مکمل ذمہ داری ہماری ہوگی۔

ہم نے آپ کو بغیر کسی فیس یا سرمائے کے اس کام میں شامل کیا ہے، لہٰذا آپ کی طرف سے ہم پر کوئی اضافی پابندی عائد نہیں ہوگی۔ ہمارا مقصد مل کر عاشقانِ رسول کی خدمت کرنا اور اس مقدس سفر کو ہر زائر کے لیے یادگار بنانا ہے۔

پیکیج کی تفصیلات اور معاوضہ:
فی الحال 1500 سالہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 2 عمرہ پیکیج پیش کیے گئے ہیں:
پیکیج 1 (23 دن): عام قیمت 1,00,000 روپے، رعایتی قیمت 75,000 روپے۔
پیکیج 2 (15 دن): عام قیمت 85,000 روپے، رعایتی قیمت 70,000 روپے۔

قیمت اور رقم کی ادائیگی کا طریقہ:
آپ ہر زائر کو عمرہ کی قیمت اور رعایت وہی بتائیں گے جس کا اعلان ہماری طرف سے کیا گیا ہے۔ کسی بھی زائر سے ایک روپیہ بھی اضافی وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔
تمام مالی لین دین براہِ راست مائے سُنی ٹورز کے اکاؤنٹ یا ادائیگی کے طریقوں کے ذریعے ہوگا۔ پھر بھی اگر آپ اپنی مرضی سے کسی سے رقم لیتے ہیں تو اس کو فوراً ہمارے پاس پہنچانا آپ کی ذمہ داری ہوگی۔

آپ جن لوگوں کی سیٹ بُک کریں گے، ان کے نام اور واٹس ایپ نمبر ہمارے پاس بھیجنا لازمی ہوگا۔ ہم ان سے اس بات کی تصدیق بھی کریں گے کہ آپ نے ان سے ہماری بتائی ہوئی قیمت لی ہے یا زیادہ؟

دیانت دارانہ تشہیر اور ضابطہ اخلاق:
آپ زائرین کو پیکیج کے بارے میں صرف وہی معلومات فراہم کریں گے جو ہمارے اشتہارات اور میسجز میں دی گئی ہیں۔ کوئی بھی جھوٹی بات، مبالغہ آرائی، یا ایسی سہولت کا وعدہ نہ کریں جو پیکیج میں شامل نہ ہو۔
زائرین کے ساتھ ہمیشہ احترام، صبر اور مہذب انداز اپنائیں۔

ہوٹل اور فلائٹ کی واضح معلومات:
آپ کو ہر زائر کو درج ذیل باتیں واضح طور پر بتانی ہوں گی:
ہوٹل (مکہ مکرمہ): دونوں پیکیجز میں مکہ مکرمہ میں ہوٹل حرم شریف سے تقریباً 2 سے 2.5 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگا، جس کے ساتھ حرم تک آنے جانے کے لیے مفت شٹل بس سروس ہر وقت دستیاب ہوگی۔
ہوٹل (مدینہ منورہ): مدینہ منورہ میں ہوٹل مسجدِ نبوی شریف سے تقریباً 1 کلومیٹر کے فاصلے پر مسجدِ بلال کی طرف ہوگا، جہاں سے پیدل مسجد تک پہنچنے میں تقریباً 15 منٹ لگتے ہیں۔ یہ بات خاص طور پر بزرگوں یا ایسے افراد کو ضرور بتائیں جنہیں چلنے میں دشواری ہو، تاکہ وہ باخبر ہوکر فیصلہ کر سکیں۔
فلائٹ: 15 دن والے پیکیج میں آنا اور جانا، دونوں ڈائریکٹ فلائٹ سے ہوگا۔ جبکہ 23 دن والے پیکیج میں جاتے وقت تو ڈائریکٹ فلائٹ ہوگی، لیکن واپسی وایا (Via) بھی ہو سکتی ہے۔ یہ فرق واضح طور پر بتانا لازمی ہے۔

پیکیج میں شامل دیگر تفصیلات:
دِنوں کی گنتی: زائرین کو یہ سمجھا دیں کہ “15 دن” کے پیکیج کا مطلب 14 راتوں کا قیام یعنی 9 رات مکہ شریف میں اور 5 رات مدینہ شریف میں ہے، اور باقی وقت سفر میں شمار ہوتا ہے۔ اسی طرح “23 دن” کے پیکیج کا مطلب 22 راتوں کا قیام (16 مکہ شریف + 6 مدینہ شریف) ہے۔
اضافی اشیاء (Gift): فی الحال ہمارے پیکیج میں صرف 5 لیٹر آبِ زم زم مفت فراہم کیا جائے گا۔ احرام، ٹریول بیگ، یا کوئی اور چیز مفت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات واضح طور پر بتائیں۔

عقیدے اور شرعی امور کی شرائط:
آپ صرف سنی صحیح العقیدہ مسلمانوں کی ہی سیٹ بک کریں گے۔ کسی بھی دیوبندی، وہابی، رافضی، یا صلح کلی کی بکنگ ہرگز نہ کریں۔
کسی بھی خاتون کی سیٹ بک کرتے وقت، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ساتھ ان کا کوئی شرعی محرم مثلاً شوہر، والد، بھائی یا بیٹا وغیرہ سفر کر رہا ہو۔

ویزا، ٹکٹ اور ادائیگی کا طریقہ کار:
ہر زائر کو یہ بات ضرور بتائیں کہ ہمارے یہاں ویزا عموماً روانگی سے چار دن پہلے بھیجا جاتا ہے جبکہ ایئر ٹکٹ ایک دن قبل یا ایئرپورٹ پر ہی فراہم کیا جاتا ہے۔ ویزا جاری ہونے کے فوراً بعد، ہر زائر کو پیکیج کی بقیہ تمام رقم مکمل طور پر جمع کروانا لازمی ہے۔ ہم روانگی کے دن یا ایئرپورٹ پر نقد رقم وصول نہیں کرتے۔ تمام ادائیگیاں پہلے ہی مکمل ہونی چاہئیں۔

بکنگ منسوخی کی پالیسی (Cancellation Policy):
زائرین کو واضح طور پر بتائیں کہ اگر کوئی زائر بکنگ کنفرم کرنے اور رقم جمع کروانے کے بعد سفر منسوخ کرتا ہے، تو رقم کی واپسی کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہوگی۔ عام طور پر ویزا فیس اور ایئرٹکٹ کی قیمت کو واپس کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

ممبئی تک آمد و رفت:
ہمارا فلائٹ ممبئی سے روانہ ہوگا اور واپسی بھی ممبئی میں ہی ہوگی۔ لہٰذا، جو زائرین دور دراز کے شہروں سے آ رہے ہیں، انہیں مشورہ دیں کہ وہ پہلے اپنے شہر سے ممبئی تک کے لیے ٹرین یا فلائٹ کے ٹکٹ کی دستیابی (Availability) کو دیکھ لیں، اس کے بعد ہی عمرہ کی سیٹ بک کروائیں۔

ذمہ داری کی حدود اور تنازعات کا حل:
براہِ کرم نوٹ کریں کہ ایئرلائن کی طرف سے فلائٹ میں تاخیر یا منسوخی، سعودی عرب میں قوانین کی تبدیلی، یا کسی بھی قدرتی آفت جیسی غیر متوقع صورتحال میں کمپنی کی ذمہ داری محدود ہوگی، تاہم ہم اپنے زائرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

اگر ایجنٹ اور کمپنی کے درمیان کوئی اختلاف پیدا ہوتا ہے، تو اسے باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔ اگر اس کے باوجود حل نہ ہو تو کسی ذمہ دار مفتی سے رجوع کیا جائے گا جس کیلئے آپ کو ممبئی بھی آنا پڑ سکتا ہے۔

درج بالا تمام اصول و ضوابط کو تسلیم کرنا مائے سُنی زیارت ٹورز کے ساتھ بطور ایجنٹ کام کرنے کے لیے لازمی ہے اور ہم حسب ضرورت اس میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آپ ہمارا نمبر اپنے فون میں ضرور سیو Save کریں ورنہ ہمارا اگلا میسج آپ تک نہیں پہنچ سکے گا۔
788-76-786-12

 

Don`t copy text!