آپ کو مائے سنی زیارت ٹورس، ممبئی کی پروموشنل ٹیم کا رکن بنایا گیا ہے۔ آپ کے ذریعے جو مسافر (زائر) ہمارے پاس آئیں گے اور رقم ادا کر کے عمرہ کے لیے جائیں گے، اس کے عوض آپ کو ایک طے شدہ معاوضہ دیا جائے گا۔ یاد رہے، ہم نے آپ کو مالی لین دین کے لیے اپنا وکیل نہیں بنایا ہے، لہٰذا رقم کے تمام معاملات کی ذمہ داری ہماری ہوگی۔
کام کا طریقہ اور معاوضہ:
تشہیر: آپ صرف وہی میسج اور اشتہار شیئر کریں گے جو ہماری طرف سے بھیجے جائیں گے۔ اس میں لکھی گئی قیمت یا کسی بھی تفصیل میں آپ کوتبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔
رابطہ: جو لوگ سیٹ بُک کرنا چاہیں، آپ انہیں ہمارا آفیشل نمبر 7057861956 دیں تاکہ وہ براہِ راست ہم سے رابطہ کر سکیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ آپ ان کا نام اور واٹس ایپ نمبر ہمیں 7057861956 پر فوراً میسج کر دیں تاکہ ہم اسے آپ کے ریفرنس کے طور پر نوٹ کر لیں۔
معاوضہ: جب آپ کے ذریعے بھیجا گیا زائر اپنی مکمل رقم ادا کر دے گا، تو آپ کو فی مکمل سیٹ 500 روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
دیانت دارانہ تشہیر اور ضابطہ اخلاق:
سچائی: آپ زائرین کو پیکیج کے بارے میں صرف وہی معلومات دیں جو ہمارے اشتہارات میں لکھی ہو۔ کوئی بھی جھوٹی بات، مبالغہ آرائی، یا ایسی سہولت کا ذکر نہ کریں جو پیکیج میں شامل نہ ہو۔
مالی لین دین: تمام مالی لین دین براہِ راست “مائے سُنی زیارت ٹورس” کے آفیشل اکاؤنٹ میں ہوگا۔ آپ کو کسی بھی زائر سے نقد یا ذاتی اکاؤنٹ میں رقم لینے کی اجازت نہیں ہے۔
عقیدہ: آپ صرف سنی صحیح العقیدہ مسلمانوں کو ہی ہمارے پاس بھیجیں۔ وہابی، دیوبندی، رافضی، یا صلح کلی وغیرہ سے ہمارا رابطہ نہ کرائیں۔
پیکیج کی اہم تفصیلات:
ہوٹل (مکہ مکرمہ): ہوٹل حرم شریف سے تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر ہوگی اور وہاں سے حرم تک آنے جانے کے لیے مفت شٹل بس سروس دستیاب ہوگی۔
ہوٹل (مدینہ منورہ): ہوٹل مسجدِ نبوی شریف سے تقریباً 1 کلومیٹر (15 منٹ پیدل) فاصلے پر مسجدِ بلال کی طرف ہوگی۔ یہ بات خاص طور پر بزرگوں یا چلنے میں دشواری محسوس کرنے والے افراد کو ضرور بتائیں۔
دنوں کی گنتی: “15 دن” کے پیکیج کا مطلب 14 راتوں کا قیام (9 مکہ + 5 مدینہ شریف) ہے۔ اسی طرح “20 دن” کے پیکیج کا مطلب 19 راتوں کا قیام (13 مکہ + 6 مدینہ شریف) ہے۔ باقی وقت سفر میں شمار ہوتا ہے
زائرین کے لیے عمومی شرائط (آپ کی معلومات کے لیے):
ویزا اور ٹکٹ: ویزا عموماً روانگی سے 4 دن پہلے اور ایئر ٹکٹ 1 دن پہلے یا ایئرپورٹ پر دیا جاتا ہے۔ ویزا جاری ہونے کے فوراً بعد، زائر کو بقیہ تمام رقم جمع کروانا لازمی ہوتا ہے۔ ہم ایئرپورٹ پر نقد رقم وصول نہیں کرتے۔
کینسلیشن پالیسی: بکنگ کنفرم ہونے کے بعد سفر منسوخ کرنے کی صورت میں رقم کی واپسی کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہوگی۔ عموماً ویزا فیس اور ایئر ٹکٹ کی قیمت ناقابلِ واپسی ہوتی ہے۔
ممبئی تک آمد و رفت: ہمارا فلائٹ صرف ممبئی سے ہے۔ دور دراز کے زائرین کو پہلے ممبئی تک کے اپنے سفر کا انتظام خود یقینی بنانا ہوگا۔
ذمہ داری کی حدود: ایئرلائن کی طرف سے فلائٹ میں تاخیر/منسوخی یا سعودی عرب میں قوانین کی تبدیلی جیسی غیر متوقع صورتحال میں کمپنی کی ذمہ داری محدود ہوگی، تاہم ہم زائرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
تنازعات کا حل: کسی بھی مسافر کے ساتھ اختلاف کی صورت میں، اسے باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جائے گا۔ حل نہ ہونے کی صورت میں، کسی ذمہ دار مفتی سے رجوع کیا جائے گا جس کے لیے ممبئی آنا پڑ سکتا ہے۔
آخری بات:
مندرجہ بالا تمام اصول و ضوابط کو تسلیم کرنا “مائے سُنی زیارت ٹورس” کی پروموشنل ٹیم کے ہر رکن کے لیے لازمی ہے۔ کمپنی حسبِ ضرورت ان اصولوں میں ترمیم کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ آپ ہمارا نمبر اپنے فون میں ضرور سیو Save کریں ورنہ ہمارا اگلا میسج آپ تک نہیں پہنچ سکے گا۔
788-76-786-12
یاد رہے کہ اگر کوئی عمرہ کرنے کا خواہش مند ہو تو آپ اُسے ہمارا یہ نمبر دیں اور اس کا نام اور واٹس ایپ نمبر بھی اسی نمبر پر میسج کریں:
705-786-1956