بھان متی نے کنبہ جوڑا،
کہیں کی اینٹ کہیں کا روڑا!
از: وسیم احمد رضوی
(جیلانی مشن و امام ماتریدی ایجوکیشنل ٹرسٹ، مالیگاؤں)
“مفرور مناظر” کی متضاد اور ڈنڈی مار تحریر کے جواب میں ایک تحریر بعنوان “مولا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا نہیں مُلّا کا دفاع” راقم کی طرف سے عام کی گئی. اسی طرح حضرت مولانا محمد اسماعیل ازہری اور دیگر احباب نے بھی دفاعِ عصمتِ انبیا علیہم السلام کا فریضہ انجام دیتے ہوئے مولوی قاسمی اور مفرور مناظر سمیت مالیگاؤں سے لے کر دیوبند تک کے تمام تقویۃ الایمانی، حفظ الایمانی، تحذیرالناسی، دیوخانی مُلّاؤں سے بس یہی مطالبہ کیا تھا کہ:
“قرآنی آیت اور احادیث مبارکہ کے ترجمہ کے علاوہ بھی کہیں کسی مضمون میں مطلقاً گناہ کی نسبت انبیا بالخصوص سید المعصومین شفیع المذنبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی طرف کرنا کس کا موقف ہے؟”
جب کہ ہم نے اکابر متقدمین کے حوالے سے یہ ثابت کیا تھا کہ:
“تلاوتِ قرآن یا قراءتِ حدیث کے سوا اپنی طرف سے آدم علیہ الصلوۃ والسلام خواہ کسی نبی کو معصیت کی طرف منسوب کرنا ہرگز جائز نہیں بلکہ سخت بے ادبی ہے.”
نیز امام ابن الحاج (متوفى 737ھ) کے حوالے بھی درج کیا کہ:
“ہر وہ شخص جو تلاوت قرآن وحدیث رسول پڑھنے کے علاوہ کہے کہ فلاں نبی نے نافرمانی کی یا شریعت کی مخالفت کی وہ کافر ہوجائے گا، ہم اس سے ﷲ کی پناہ چاہتے ہیں۔‘‘
(المدخل لابن الحاج ؛فصل فی مولد النبی ،مطبوعہ دارالکتاب العربی بیروت ۲/ ۱۵)
اب مفرور مناظر نے اپنی اور اپنی جماعت کی رسوائی میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ایک اور تحریر لکھ ماری. اس تحریر کی زبان پچھلی تحریر سے بھی گھٹیا اور عامیانہ ہے. ڈائلاگ بازی اور دشنام طرازی کے ساتھ ساتھ اصل موضوع سے راہ فرار اختیار کی گئی. دوسری تحریر میں پہلی والی باتوں کو دہرایا گیا. نفسِ مسئلہ کو ہاتھ تک نہیں لگایا….. اور لگاتے بھی کیسے؟؟؟…. مفرور مناظر کا وہ جملہ جو انہوں نے اپنے مُلّا کا دفاع کرتے ہوئے لکھا تھا؛ وہ ان کے گلے کی ہڈی بن گیا. اگلنے کی ہمت نہیں اور نگلنے کا یارا نہیں. مفرور مناظر نے پہلی تحریر میں لکھا تھا:
’’ علماء دیوبند جب بھی ترجمہ قرآن مجید میں یا حدیث شریف میں `یا جہاں کہیں مضامین میں` انبیاء کے لئے ذنب کا لفظ استعمال کرتے ہیں اسی معنی میں کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا سراج صاحب کے مضمون میں کوئی قباحت ہرگز نہیں ہے، اگر ایسا ہوتا تو ہم لوگ بلا لحاظ خود تردید کردیتے۔‘‘
مفرور مناظر نے اس اقتباس میں جو مکاری فریب کاری اور منافقت کا مظاہرہ کیا ہے اسے اہلِ دانش و انصاف ملاحظہ کریں. موصوف نے مفسرین کے جو دلائل دیے ہیں وہ قرآنی آیت اور حدیث کے ضمن میں ہیں، جب کہ موصوف نے اپنے مولوی کا دفاع کرتے ہوئے اپنے تبصرہ میں کس جراءت کے ساتھ یہ اضافہ کیا کہ `جہاں کہیں مضامین میں انبیاء کے لئے ذنب کا لفظ استعمال کرتے ہیں اسی معنی میں کرتے ہیں۔۔۔
للہ! انصاف سے بتاؤ…! قرآن و حدیث کے علاوہ “کہیں اور مضامین” میں ذنب کی نسبت کرنے کی اجازت اور جسارت کون سے عشقِ رسول اور ناموسِ رسالت کے دفاع کا کارنامہ ہے؟؟؟
ہماری پہلی تحریر کے سوالات کے جواب اب بھی مالیگاؤں سے لے کر دیوبند تک کے وہابیوں پر قرض ہیں.
مفرور مناظر کو اس بات کا صدمہ ہے کہ اس کی ایک غیر معیاری متضاد تحریر کے جواب میں اہل سنت کی طرف سے کئی تحریریں منظر عام پر آئیں جب کہ خطائی ٹولے کی طرف سے اس محاذ پر صرف مفرور مناظر ہی کو آگے کیا جارہا ہے تاکہ ماضی کی طرح پوری جماعت کی رسوائی کا سہرا موصوف ہی کے سر ڈال کر راہ فرار اختیار کی جائے. ارے ابھی تو ہماری طرف سے تحریروں کا آغاز ہی ہوا ہے. ابھی کلکِ رضا کی برق باری سے خرمنِ نجدیہ جلنے کو ہے.
الحمد للہ! یہ اہل سنت ہی کا خاصہ ہے کہ اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عصمت و ناموس کے دفاع کے لیے ہر فرد ہمہ وقت تیار رہتا ہے.
یہ اک جان کیا ہے اگر ہوں کروروں
تیرے نام پر سب کو وارا کروں مَیں
یوم عاشورہ 10- محرم الحرام 1446ھ
خلیفۂ حضور قائد ملت حضرت مولانا مفتی نعیم رضا مصباحی، خطیب و امام مسجد صدرالشریعہ و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء مالیگاؤں کا ایمان افروز خطاب۔
عنوان: کسی خبیث النفس کو ہرگز نبی ﷺ کی زیارت نہیں ہو سکتی!
بتاریخ: بروز جمعہ، 16 شوال المکرم 1445 ھ
بمطابق 26 اپریل 2024 ء
مفتی نعیم رضا مصباحی صاحب قبلہ کی اہم تقاریر واٹس ایپ پر حاصل کرنے کیلئے آل مالیگاؤں سنی گروپ میں شامل ہوجائیں۔ اِس کیلئے نیچے کِلک کریں۔
بظاہر کلمہ پڑھنے والے لیکن دل میں نبی پاک ﷺ کا بغض رکھنے والے وہابیوں کے پیشواؤں نے اللہ عزوجل اور رسول اکرم ﷺ کی شان میں کیا گستاخیاں کی ہیں؟ اِس کی تفصیل حوالے کے ساتھ جاننے کیلئے نیچے بٹن پر کِلک کریں:
فتاویٰ تاج الشریعہ، فتاویٰ رضویہ مترجم اور دیگر اہم کتابیں رعایتی ہدیے میں گھر بیٹھے حاصل کرنے کیلئے نیچے کِلک کیجیے:
صحابی رسول، کاتب وحی، امیرالمؤمنین و خلیفۃ المسلمین حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فضائل پر مبنی مضامین اور منقبت پڑھنے کیلئے نیچے کِلک کریں:
Hazrat e Ameer e Muawiya Ki Shaan Me Poori Duniya Ke Bade Bade Ulma Ke Bayanat Aur Shandaar Manqabat Sun’ne Ke Liye Niche Click Karen:
Ye Number Har WhatsApp Group Me Add Kijiye:
(+91) 7391-8485–41
705-87-786-87